
تجارت
احسن اقبال کی ترکمانستان کی توانائی کمپنیوں کو پاکستان میں کام کرنے کی دعوت
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ترکمانستان کی توانائی کمپنیوں کو پاکستان میں آپریشنز قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔اشک آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ترکمانستان سے پاکستان تک گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے امیدکا اظہار کیا۔ اس سے ترکمانستان کے توانائی وسائل پاکستان اور دیگر ممالک تک پہنچ سکیں گے۔انہوں نے یہ امر اجاگر کیا کہ یہ منصوبہ علاقائی توانائی سکیورٹی میں مددگار ثابت ہو گا اور پاکستان کی سبز توانائی کی منتقلی کو فروغ دے گا جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے اور سب کیلئے پائیدار توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے معاون ہو گا۔