
وزیرخزانہ کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےاورمعاشی تنوع کی ضرورت پرزور
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں کے موقع پر اپنی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں ماحولیاتی نقصانات سے بچائواور اقتصادی تنوع کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات کے ازالے سے متعلق آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے مکالمے میں انہوں نے زور دیا کہ خطرات سے دوچار ملکوں میں تیزی سے رقوم تقسیم کی جائیں۔
سرمایہ کاری کی ضمانت کے کثیر ملکی ادارے کے ایگزیکٹو نائب صدرہیروشی متانو سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے ادارے کے نمائندے کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ رواں سال معاہدہ ہو جائے گا۔وزیرخزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار THOMAS LERSTEN سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں معدنیات کے بارے میں کانفرنس میں بھرپور شرکت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر MAKHTAR DIOP سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کے مضبوط ملکی اقتصادی اشاریوں کو اجاگر کیا جن میں فچ کی طرف سے پاکستان کی درجہ بندی میں حالیہ بہتری شامل ہے۔