نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کو بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے خطے میں کشیدگی کی صورتحال میں کمی لانے سے متعلق ایران کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
