بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت کو پاکستان کے جوابی اقدامات سے آگاہ کردیا گیا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا، بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ایا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو طلب کیا گیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا، گیتکا سری واستو کو باضابطہ تحریری طور پرپاکستانی فیصلوں سے آگاہ کیا، فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں کیے گیے ہیں۔یہ فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔

اشتہار
Back to top button