بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے درمیان نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے معاہدہ

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے چیئرمین قیصر نواب اور انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے جنرل مینیجر ڈوآن شاؤفائی کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق، معاہدے کے تحت آئندہ جولائی سے ایک پائلٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جس میں پاکستانی نوجوانوں کو دورِ حاضر کی جدید ترین ٹیکنیکل اسکلز سکھائی جائیں گی۔ اس پروگرام کا مقصد صنعتی شعبے کے لیے ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے تاکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

چیئرمین قیصر نواب نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور 10 کروڑ سے زائد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ ایسے میں یہ معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے جو پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی فنی تربیت فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔ڈوآن شاؤفائی نے کہا کہ یہ معاہدہ ایڈوانس ٹیکنیکل ٹریننگ کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور چین پاکستانی نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔یہ معاہدہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے وژن اور پاکستان کی نوجوان آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button