بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیناچاہتے ہیں، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے یہ بات برطانوی انڈر سیکرٹری برائے فیتھ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات سمیت انسداد دہشت گردی، سکیورٹی اور سرحد پار جرائم کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس سلسلے میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہئے اور برطانیہ کا کردار اس حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔لارڈ واجد خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے شمارقربانیوں کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button