بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مضبوط وفاق کے لیے وفاق کی اکائیوں کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو خود مختاری دی گئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، تمام صوبوں میں منفرد طاقت اور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ان صوبائی طاقتوں کو ملک کی ترقی کے لیے بہترین طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ضروری ہے۔

اشتہار
Back to top button