
تجارت
حکومت قومی معیشت کوڈیجیٹائزکرے گی،وزیراعظم
حکومت نے قومی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام وزارتوں کو ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس حوالے سے فیصلہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت اعلی سطح کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات پر عمل درآمد اور نگرانی کیلئے فوری طور پر ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانا اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا کلیدی حصہ ہے۔