
لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن 16 اپریل سے شروع ہوگا
پاکستان کے سب سے بڑے کارپوریٹ ایونٹ لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ (ایل آئی آئی بی ایس) کا آٹھواں ایڈیشن 16 اور 17 اپریل 2025 کو مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ Navigating the Unknown کے عنوان سے ہونے والے دو روزہ سمٹ میں قومی اور بین الاقوامی لیڈرز تیزی سے بدلتے ماحولیاتی نظام کو درپیش چیلنجوں کے حل پر غور و خوض کریں گے۔
ایل آئی آئی بی ایس 2025 کی میزبانی نٹ شیل کانفرنسز گروپ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ مشترکہ طور پر کریں گے، جس کے لیے انہیں حکومت پاکستان اور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی اسٹریٹجک شراکت داری حاصل ہوگی۔ کے۔ الیکٹرک سمٹ کا سسٹین ایبلٹی پارٹنر ہے۔ دو روزہ سمٹ میں سرکاری و نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف صنعتوں کے 50 سے زائد عالمی و مقامی ماہرین اور 1000 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ سمٹ کا بنیادی ایجنڈا انفرادی، کاروباری، قومی اور عالمی سطح پر ممکنہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
یونٹی فوڈز کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ امین تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے زرعی شعبے کی حرکیات پاکستان کی معیشت کو مستقبل کی راہ پر گامزن کرسکتی پر روشنی ڈالیں گے۔
سمٹ میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازہ فاطمہ خواجہ؛ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان؛ پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات؛ فیصل کریم کنڈی، گورنر، خیبر پختونخوا؛ محمد علی، وفاقی وزیر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری؛ سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر کلائمیٹ چینج اور انوائرمنٹل کوآرڈنیشن؛ ڈاکٹر شیزرہ منصب خان کھرل، وزیر مملکت کلائمیٹ چینج اور انوائرمنٹل کوآرڈنیشن؛ نادیہ رحمان، ممبر، کلائمیٹ چینج اینڈ فوڈ سکیورٹی، پلاننگ کمیشن آف پاکستان؛ وزارت خزانہ و محصولات کے مشیر خرم شہزاد؛ اسد عمر، سیاسی ماہر معاشیات اور سابق وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات؛ جسٹس عائشہ ملک، جج، سپریم کورٹ آف پاکستان؛ عائشہ حمیرا چودھری، سیکریٹری، وزارت کلائمیٹ چینج اور انوائرمنٹل کوآرڈنیشن؛زبیر محمود حیات، این آئی (ر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (2016-2019)؛ ائیر چیف مارشل سہیل امان، پاک فضائیہ کے سربراہ (2015-2018) اور چیف ایگزیکٹو اسٹریٹجک انگیجمنٹ، نٹ شیل گروپ؛ ڈاکٹر عشرت حسین، این آئی، ایچ آئی، مصنف، ماہر معاشیات، سابق وفاقی وزیر اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور شاہد خاقان عباسی، وزیر اعظم پاکستان (2017–18) سمیت متعدد معزز شخصیات شرکت کریں گی۔
سمٹ کو ایچ بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، یوفون فور جی، یو بینک، آپٹیل، بزنس سلوشنز، فیصل بینک لمیٹڈ، ڈاؤلینس، بینک الحبیب، بینک اسلامی، البرکہ بینک، این بی پی فنڈز، المیزان، فارم ایوو اور ٹیلی مارکس شراکت داری حاصل ہوگی۔ ٹیکنالوجی پارٹنرز میں SAP، Abacus، GBM اور Devsinc شامل ہیں، جبکہ Global S&P ریسرچ پارٹنر، ACCA اور Spectreco نالج پارٹنرز، اور Serena Hotels آفیشل ہاسپیٹیلٹی پارٹنر کے طور پر شریک ہیں۔