
قومی
اقوام متحدہ کا امن کے حوالے سے دوروزہ اجلاس کل اسلام آبادمیں ہوگا
پاکستان کل سے جمہوریہ کوریا کے اشتراک سے اسلام آبادمیں اقوام متحدہ کے دو روزہ امن وزارتی تیاری اجلاس کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔اس اجلاس سے آئندہ ماہ جرمنی کے شہر برلن میں اقوام متحدہ کے امن وزارتی اجلاس کی راہ ہموار ہو گی۔اسلام آباد میں دو روزہ تیاری اجلاس میں پینل مذاکرے ہوں گے جن میں امن مشنز کے مستقبل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس اجلاس سے بڑی تعداد میں فوجی بھیجنے والے ملک کے طور پر اقوام متحدہ کے قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔گزشتہ کئی برسوں میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے اڑتالیس مشنوں میں دو لاکھ پینتیس ہزار فوجی تعینات کئے گئے۔امن مشن میں شامل ایک سو اکیاسی پاکستانی فوجیوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کی خدمات میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔