بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی دارلحکومت ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ پشاور، مردار، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر  تھی، تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اشتہار
Back to top button