
قومی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بینچ 17 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم 3 رکنی فل بینچ کی سربراہ ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔