
قومی
صدر مملکت آصف علی زرداری 10 روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج
صدر مملکت آصف علی زرداری کو 10 روز بعد کراچی کے نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، انہیں مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، ڈاکٹر عاصم نے بتایا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے، اور ان کا تاحال انفیکشنز ڈیزیز ماہرین کی زیر نگرانی علاج جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی فزیو تھراپی بھی کی جا رہی ہے، صدر مملکت مزید ایک سے دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔