
قومی
پاکستان ریلوے کو جدید ادارے میں تبدیل کرنے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے:حنیف عباسی
حکومت نے پاکستان ریلوے کو منافع بخش اور پائیدار ادارہ بنانے کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت کے ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ آج (جمعہ) اسلام آباد میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اس ماڈل کے ذریعے، نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ ادارے میں تیز تجارتی ترقی اوربنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جدید ادارے میں تبدیل کرنے اور ایک اہم قومی اثاثہ بنانے کیلئے تزویراتی لائحہ عمل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔