بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گرین کلائمیٹ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے: مصدق ملک

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر گرین کلائمیٹ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت فنڈ کی اہم خصوصیات پر کام کیا جا رہا ہے۔

مصدق مسعود ملک نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ قدرتی آفات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے میں دیگر ممالک اور تنظیموں کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ گرین ٹیکنالوجی میں تبدیلی کے لیے مالی امداد فراہم کریں۔

اشتہار
Back to top button