
قومی
پاکستان کاغزہ میں فوری اورمکمل جنگ بندی کامطالبہ
پاکستان نے مشترکہ اہداف کے حصول اور امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کومحفوظ بنانے میں پیشرفت کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے فلسطینیوں کے نصب العین کے لئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی، محصور علاقے کی ناکہ بندی ختم کرنے، غزہ میں انسانی امداد کی بلاتعطل رسائی اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت دیگر فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔