
تجارت
وزیراعظم کا پی آئی اے کے ریکارڈ منافع پراظہاراطمینان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اکیس سال بعد پی آئی اے کی جانب سے ریکارڈ منافع پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں ہوا بازی کے شعبے کے کئی عشروں سے خسارے میں رہنے کے بعد اس کامیابی پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے۔
پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کو اکیس سال بعد نو ارب تیس کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع اور چھبیس ارب بیس کروڑ روپے کا مجموعی منافع ہوا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پی آئی اے نے یہ منافع حکومت کے مربوط اقدامات، جامع اصلاحات، قیمتوں اور افرادی قوت میں تبدیلیوں ، راستوں کے انتخاب اور معاشی نظم و نسق کی بدولت نجکاری کے ذریعے کمایا ہے۔