بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا نئے محصولات پر بات چیت کیلئے اعلی سطحی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان نے تجارتی فروغ اور نئے محصولات پر بات چیت کے لیے ایک اعلی سطحی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج اسلام آباد میں ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکا کی جانب سے درآمدات پر عائد ٹیرف سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وفد میں اہم کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کو شامل کیا جائے۔

وزیر اعظم کی طرف سے وفد کو امریکہ کی طرف سے درآمدات پر عائد کیے گئے نئے محصولات پر مذاکرات کے بعد مستقبل کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند لائحہ عمل طے کرنے کا کام سونپا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور حکومت اس تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

اشتہار
Back to top button