
بجلی کے نرخوں میں کمی سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، مرزا عبدالرحمان
کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی مرزا عبدالرحمان نے بجلی کے نرخوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
مرزا عبدالرحمان نے اس موقع پر سپہ سالار پاکستان، جنرل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے میں ان کا اہم اور نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے لئے جو اقدامات کیے گئے ہیں، وہ ایک تاریخ ساز قدم ہے۔
اس کے علاوہ، مرزا عبدالرحمان نے ایف پی سی سی آئی کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا، اور کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی نے حکومت کی بھرپور معاونت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوام کی بھلا ئی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام کے نتیجے میں صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، اور معاشی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔