
تجارت
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی مقبولیت
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔اس کے نتیجے میں توقع ہے کہ سعودی عرب کیلئے پاکستانی غذائی برآمدات میں استحکام آئے گا۔پاکستانی کھانے پینے کی مصنوعات کے برآمد کنندگان کے سعودی عرب کے کامیاب دورے سے تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔
پاکستانی برآمد کنندگان کے دورے کے دوران سعودی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ پاکستانی سنیکس اور پراسیسڈ خوراک سمیت کھانے پینے کی پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب میں طلب میں اضافہ ہوا ہے۔