بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان صاف،صحت مند اورپائیدارمستقبل کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کیلئے زیادہ صاف،صحت مند اور پائیدار مستقبل کے عزم کااعادہ کیا ہے۔آج (اتوار) زیروویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مضراثرات کو کم کرنے کیلئے ماحول دوست مصنوعات کی تیاری’ ٹیکسٹائل کے کچرے میں موجود مختلف اجزاء کودوبارہ استعمال میں لانے اور صارفین کی فلاح وبہبود کیلئے پرعزم ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پلان کا مقصدپلاسٹک کے استعمال کوبتدریج ختم کرنا’ قدرتی عمل کے ذریعے تحلیل ہونے والی متبادل مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور پلاسٹک کے کچرے کو دوبارہ استعمال میں لانے کی کوششوں کو توسیع دینا ہے۔انہوں نے مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کچرا اکٹھا کرنے اور اس میں موجود کاغذ و پلاسٹک کو دوبارہ کارآمد بنانے کی سہولیات کو فروغ دیں۔

اشتہار
Back to top button