
قومی
غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کے لیے دو دن رہ گئے
غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کے لیے اب دو دن رہ گئے ہیں۔حکومت نے غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان شہری کارڈ رکھنے والوں کو اس ماہ کی 31 تاریخ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس عمل کے دوران کوئی ناروا سلوک نہیں ہوگا اور اس نے واپس آنے والوں کے لیے کھانے اور صحت کی سہولیات کا انتظام کیا ہے۔دریں اثناء غیر قانونی افغانوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ اب تک، واپس آنے والوں کی کل تعداد 884,261 ہے۔