بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہبازشریف کی مصرکے صدرکوعیدالفطرکی مبارکباد

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ٹیلی فون رابطے کے دوران وزیراعظم نے مصر کی قیادت،حکومت اور مصری عوام کیلئے گرمجوشی کے جذبات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مصر کے ساتھ پاکستان کے موجودہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی ۔

وزیراعظم نے ہیپا ٹائٹسC کی روک تھام کے مصری پروگرام کی کامیابی کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عید کے فوری بعد مصر کا ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جو ہیپاٹائٹس پر قابو پانے کی پاکستان کی کوششوں میں معاونت کرے گا اور اس سلسلے میں پاکستانی وفد بھی مصر کا دورہ کرے گا۔مصر کے صدر نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور اس پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کابھی اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button