
قومی
صدر،وزیراعظم کامیانماراورتھائی لینڈمیں تباہ کن زلزلے پرافسوس کا اظہار
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار اور تھائی لینڈ کے تباہ کن زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں اور دیگر نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں عوام اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں جو مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔