
قومی
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوگلو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ڈاکٹر عرفان نذیراوگلو نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لیے ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ملاقات میںتعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگراموں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔