
قومی
بشری بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 7 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی اور کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کیلئے بھی درخواست دائر کی گئی۔