
قومی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی جاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی جاری۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عید گفٹ دینے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلبہ نے اظہار مسرت کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں، سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے، سپیشل بچوں کیلئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لا رہے ہیں۔