بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرمملکت کایوم پاکستان پرقیدیوں کی سزامیں 180روزکی کمی کااعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی کمی کا اعلان کیا ہے۔صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دی۔

سزا میں کمی کا اطلاق ایک تہائی سزا پوری کرنے والے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں اور18 سال سے کم عمر افراد پر ہوگا۔سزائوں میں کمی کا اطلاق جاسوسی، قتل، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا ، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ،دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

اشتہار
Back to top button