
قومی
حنیف عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان ریلوے سے متعلق امورکاجائزہ
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے اخراجات میں کمی اور واضح اہداف مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جون میں پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا اعلان کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 44ڈسپنسریاں اور 8ہسپتال ریلوے ملازمین کو سستا اور معیاری علاج فراہم کر رہے ہیں، جبکہ دو لاکھ سے زائدبیرونی مریض ان ہسپتالوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔