بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیراعظم کا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی پراطمینان کااظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ19ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔آج(جمعرات) ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پا کستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے اور کاروباری ماحول پچھلے ایک سال کے دوران حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مظہر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button