بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نوشکی دالبندین شاہراہ دھماکے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button