
قومی
عراقی اسپیشل فورسز نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں دو ماہ کی تربیت مکمل کرلی
عراقی اسپیشل فورسز نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں دو ماہ کی تربیت مکمل کرلی ہے ۔عراقی فورسز گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان آئیں اور آج ان کی تربیت مکمل ہوئی ہے ۔فوجی تربیت کیلئے پاک عراق تعاون انیس سو پچپن سے جاری ہے جس کے تحت پاک فوج نے عراقی فوج کی درخواست پر عراقی اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کو تربیت دینے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔پاکستان کے عسکری ادارے خطے میں انسداد دہشت گردی کی تربیت اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔