
قومی
جعفرایکسپریس حملہ، کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لئے ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل رہی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین روانہ نہیں ہوئیں۔
ریلوے حکام نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی ہے۔
واضح رہے تین دن قبل کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا، سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 30 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایف سی کے چار جوان اور کئی شہری بھی شہید ہوئے تھے۔ ٹرین پر حملے بعد پاکستان ریلوے نے ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔