بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتےہیں، ٹرین مسافروں کو یرغمالی بنانےکی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں، یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تاہم سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا اور بازیاب کروائے گئے بچوں اورخواتین کوانسانی شیلڈ کے طور پراستعمال کیا جارہا تھا۔فورسز نے موقع پر موجود تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

اشتہار
Back to top button