
قومی
پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق خاندانوں کیلئے آئندہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کی ہدایت کرتے ہوئے فنڈز کے اجراء کے احکامات جاری کئے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوتی ہے، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔