بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا مشکور ہوں، صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 کے کابل کے ہوائی اڈے کے بم حملے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کی گرفتاری میں حکومت پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ہے۔انہوں نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ABBEY GATE بم حملے میں ایک دہشتگرد نے تیرہ امریکی سروس ممبران اور کئی دوسروں کو ہلاک کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس گھناؤنے جرم میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے متاثرہ خاندانوں کے لئے ایک بڑا دن قرار دیا۔

اشتہار
Back to top button