بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

فرانس پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی وزرائے زراعت کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں وزرائے زراعت کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے فرانس کے زراعت اور تحفظ خوراک کے وزیر اور جانوروں کی صحت کے بارے میں عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں جن میں زراعت اور جانوروں کی صحت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پرغور کیا گیا۔انہوں نے فرانس اور یورپی ماہرین اور تاجروں کے ساتھ زراعت کے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اشتہار
Back to top button