بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اڑان پاکستان کا مقصد ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنانا ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کا مقصد ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنانا ہے،ایک سال کے مختصر عرصہ میں ترقی کی شرح میں اضافہ اور مہنگائی میں واضح کمی موجودہ حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،تعلیمی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نارووال میڈیکل کالج میں وائٹ کوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل نارووال میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر چوہدری ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر محمود ایاز، فیکلٹی ممبران ، اساتذہ ،طلبہ اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی جامع پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی اور سماجی استحکام کی جانب رواں دواں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جامع پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی اور سماجی استحکام کی منزل کے قریب ہے، سی پیک سمیت قومی ترقی کے منصوبے پاکستان کے دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے،ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے بطور قوم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے بس ملک میں مثبت رویے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملکی ترقی کی بات ہو گی تو ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا نام آئے گا۔

اشتہار
Back to top button