بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن کی ایشین یوتھ چیمپئن شپ 2025 بینکاک کی ڈبل سلور میڈلسٹ علیشبہ علی اور نیشنل کوچ محمد علی سے ملاقات

سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے ڈی آئی جی مقصود میمن نے ایشین یوتھ چیمپئن شپ 2025 بینکاک کی ڈبل سلور میڈلسٹ علیشبہ علی اور پاکستان نیشنل جو جٹسو کوچ محمد علی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن نے علیشبہ علی کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ صرف ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ پورے ملک کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹس، خصوصاً خواتین، بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، جو قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔

نیشنل جوجٹسو کوچ محمد علی نے بھی اس ملاقات میں پاکستان کے اسپورٹس ٹیلنٹ اور جو جِٹسو کے فروغ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں اور سرپرستی سے ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھتا ہے، جو مستقبل کی چیمپئن شپ میں مزید بہتر کارکردگی کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن نے اپنی جانب سے پختہ عزم ظاہر کیا کہ سندھ پولیس اور ایس ایس یو نئی نسل کے اسپورٹس ٹیلنٹ کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کریں گے اور آنھوں نے ایشین سلور میڈلسٹ علیشبہ علی کو ورلڈ جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دیانی کرائی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشت کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button