بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

روس نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اس خواہش کا اظہار روس کے پہلے نائب وزیر توانائی پاول سوروکن نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنا چاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتکاری، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ان کی ملاقات نہایت مفید رہی، انہوں نے روس کے صدر کو پاکستان کے دورے کی پھر دعوت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور روس میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔روس کے پہلے نائب وزیر توانائی نے ان کی اور ان کے وفد کی شاندارمہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 

اشتہار
Back to top button