
قومی
پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ JEYHUN BAYRAMOV کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے موقع پر گرم جوشی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے دورے کے موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔