بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیش کے درمیان بارش کے باعث منسوخ

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بغیر کوئی میچ جیتے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں گروپ اے کا میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جبکہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا جس کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش پہلے ہی اپنے دو دو میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھاگروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button