بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا

رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا ۔ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اشتہار
Back to top button