
تجارت
پولینڈ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار
پولینڈ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے وفاق کے ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان سیاسی’ سفارتی اور معاشی تعلقات استوار ہیں۔دونوں ممالک کا تاریخی ورثہ انتہائی شاندار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کی تاجر برادری کے ایک دوسرے سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔