
قومی
رومینہ خورشید عالم کا خواتین کو روایتی تعلیم کے ساتھ ہنرمند بنانے کی ضرورت پر زور
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے خواتین کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمند بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار اور خودکفیل بنانے کیلئے انہیں ہنرپر مبنی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔