
قومی
ازبکستان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف
ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل برخانوف اخمد جمالووچ نے آج راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔انہوں نے علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت دوطرفہ تزویراتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔