
قومی
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے۔نور خان ایئربیس پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی صدر کے ہمراہ تھیں۔
دورے کے دوران ولی عہد پاکستان کی قیادت کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔کثیر جہتی شعبوں میں طویل مدتی تعاون کے لیے موجودہ مضبوط فریم ورک کو تقویت دینے کے لیے دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔