
قومی
بین الاقوامی برادری فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کیلئے کام کرے،عاصم افتخار
)پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطینی علاقوں میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کیلئے ترجیحی بنیاد پر کام کرے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ کے دوران قومی بیان دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود صورتحال غیر یقینی ہے اور تشدد میں توقف کو قیام امن سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔