بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہبازشریف کا تاشقند میں ازبک آزادی کی یادگار کا دورہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج ازبکستان کی آزادی کی یادگار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اس تاریخی مقام پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یہ یادگار ازبکستان کی شاندار تاریخ اور خودمختاری کی علامت ہے۔

اس موقع پر  وزیر اعظم نے ازبکستان کی ترقی اور لچک کی بھرپور تعریف کی، جو پاکستان کی آزادی اور ترقی کی جدوجہد سے مماثلت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی یادگار ازبک عوام کی ہمت اور عزم کا بہترین مظہر ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کا مشترکہ وژن امن، خوشحالی اور علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدار اور ایک روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کی یاد دہانی ہے۔

اس دوران وزیر اعظم کو ازبک قوم کی 3000 سال پرانی تاریخ اور اس کے ہیروز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے بعد وزیر اعظم شہبازشریف ازبک حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن میں تجارت، توانائی کے تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو مزید بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button