
قومی
نائب وزیراعظم کا آذربائیجان سے تعلقات مزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ساتھ تجارت،توانائی،دفاع اور علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آذربائیجان کے صدر کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ عشائیے کے دوران آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف، سپیکر SAHIBA GAFAROVAاور وزیر خارجہJEYHUN BAYRAMOV سے گفتگو کررہے تھے۔
نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کی قیادت سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا۔